سابق بھارتی کپتان اور اسٹار بیٹر روہت شرما حال ہی میں ایک جوڑے کے ویڈنگ فوٹو شوٹ میں غیر متوقع طور پر شامل ہو گئے۔ روہت نے اپنے اسپیکر پر مشہور گانا ’آج میرے یار کی شادی ہے‘ چلایا اور اپنی ڈانس مہارت سے جوڑے کی شادی کے لمحے کو اور بھی یادگار بنا دیا۔
ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑا اس واقعے پر حیران رہ گیا، جبکہ دلہن نے مراٹھی میں کہا کہ ’یہ تو یادگار لمحہ بن گیا‘۔
A newly engaged couple was doing their wedding shoot, and when Rohit saw them while working out, he played the song "Aaj Mere Yaar Ki Shaadi Hai" on his speaker and started dancing.😃🫡
The way Couple said "ye to moment ho Gaya" 🥹
bRO made their wedding more special❤️ pic.twitter.com/E8TefTYAv9
— 𝐑𝐮𝐬𝐡𝐢𝐢𝐢⁴⁵ (@rushiii_12) November 10, 2025
واضح رہے کہ روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کئی ریکارڈز توڑے اور اب جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے تیاری شروع کر دی ہے، جو 30 نومبر کو شروع ہوگی۔ روہت نے اب تک 276 ون ڈے میچز میں 349 چھکے لگائے ہیں اور شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے صرف تین مزید چھکوں کی ضرورت ہے۔














