تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کو منظور کروا لیا جائے گا اور اپوزیشن اس کے خلاف زیادہ کچھ نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ترمیم جو عوام کے فائدے اور پارلیمنٹ کی طاقت بڑھانے کے لیے ہو، اس کا ہم غیر مشروط ساتھ دیں گے، لیکن جو ترمیم اس پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کے لیے ہوگی، اس کا ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس: 27ویں ترمیم سے ججز کے تبادلوں کے اختیارات حکومت کو مل گئے
محمود خان اچکزئی نے زور دیا کہ پارلیمنٹ کے اختیارات اور آئینی وقار کی حفاظت ہر حال میں ضروری ہے اور اس پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔














