لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت سے معذرت کرلی۔
ڈکی بھائی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر متوقع سماعت اس وقت مؤخر ہوگئی جب جسٹس فاروق حیدر نے مقدمے کی سماعت سے معذرت کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی تحقیقات کرنے والے 7 گرفتار افسران مستعفی
عدالتی کارروائی کے دوران جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی، تاکہ وہ درخواستِ ضمانت کو کسی اور بینچ کے سامنے مقرر کر سکیں۔
عدالت کے نوٹ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس اس درخواست کو مناسب بینچ کے روبرو مقرر کریں۔
مزید پڑھیں: ریلیف کے بدلے 90 لاکھ کی رشوت، ڈکی بھائی کی اہلیہ کی شکایت پر این سی سی آئی اے کے اہم افسران گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے درج مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی پر جوئے کی ایک موبائل ایپ کی پروموشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایجنسی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈکی بھائی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس ایپ کی تشہیر کر کے آن لائن جوئے کی حوصلہ افزائی کی۔
مزید پڑھیں:ڈکی بھائی سے ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت لی گئی، رشوت کس نے اور کیسے لی، سینیئر صحافی کے اہم انکشافات
استغاثے کے مطابق ڈکی بھائی کا مذکورہ عمل سائبر کرائم ایکٹ کے قانون کے تحت جرم کے زمرے میں آتا ہے۔
دوسری جانب ڈکی بھائی کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور وہ عدالت کے روبرو اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔














