‘لاکھوں کی جگہ کروڑوں نکل گیا’، ڈاکٹر نبیہہ کا جوڑے اور زیورات کی قیمتوں پر وضاحتی بیان

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف سوشل میڈیا اسٹار اور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی شادی کی ویڈیوز حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے عروسی جوڑے کی قیمت ایک کروڑ روپے جبکہ زیورات ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے ہیں۔

ڈاکٹر نبیہہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، تاہم انہیں اس حوالے سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ متعدد صارفین نے ان کے بیان کو دکھاوے اور غیر ضروری فخر کا مظہر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ کروڑ کے زیورات اور ایک کروڑ کا لباس، مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ڈاکٹر نبیہہ کی شادی توجہ کا مرکز

تاہم، بعد ازاں ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ خوشی کے عالم میں ان کی زبان پھسل گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا، ’میں کروڑ کا جوڑا پہنوں یا ڈھائی سو کروڑ کا، اس پر دوسروں کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انسان کبھی کبھار خوشی میں لاکھوں کی چیز کروڑوں میں بتا دیتا ہے، مگر لوگوں نے میری بات کو مذاق بنا لیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے خواب میں بھی کروڑوں ہی آتے ہیں، اس لیے میری باتوں میں بھی کروڑوں کا ذکر ہوتا ہے۔ جو چیز میں پہن لوں، وہ میرے کروڑوں کی ہو جاتی ہے، کیونکہ میں خود بھی لاکھوں کروڑوں میں ایک ہوں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان