اسلام آباد کچہری حملہ ’ویک اپ کال‘ قرار، ہم حالتِ جنگ میں ہیں، خواجہ آصف

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں جان لیوا دھماکے پر اپنے رد عمل میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک اب ’حالتِ جنگ‘ میں ہے اور اسلام آباد کی ضلع کچہری میں ہونے والا خودکش حملہ ایک ہنگامی ’ویک اپ کال‘ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں وزیر دفاع کا کہنا ہے حالیہ دھماکے سے واضح ہوتا ہے کہ یہ لڑائی صرف سرحدی یا دور دراز علاقوں تک محدود نہیں بلکہ پورے پاکستان کا معاملہ ہے۔

’ہم حالت جنگ میں ہیں کوئی یہ سمجھے کہ پاک فوج یہ جنگ افغان پاکستان سرحدی علاقے میں اور بلوچستان کے دور دراز علاقے میں لڑرہی ھے تو آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ ویک اپ کال ہے۔‘

خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج روزِ مرہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہی ہے تاکہ عوام کو تحفظ کا احساس مل سکے اور پورے ملک کو اس خطرے کا سامنا ہے۔

وزیرِ دفاع نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ موجودہ ماحول میں کابل کے حکمرانوں سے کامیابی کی زیادہ امید رکھنا عبث ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 27 زخمی

’۔۔۔اگرچہ افغان حکمران پاکستان میں دہشت گردی روک سکتے ہیں مگر اسلام آباد تک اس جنگ کو لانا کابل کی طرف سے ایک واضح پیغام ہے جس کا پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘

حکومت نے ابھی تک اس بیان کے بعد کسی نئی خارجہ یا عسکری پالیسی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا، تاہم خواجہ آصف کے اشاروں اور گزشتہ ہفتوں میں افغان سرحد، مذاکرات اور ممکنہ عسکری ردعمل پر دیے گئے بیانات سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مؤثر سرحدی نگرانی اور بین الااقوامی دباؤ دونوں ہی اس وقت کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ