ترقی یافتہ ملکوں میں مہنگائی کے باعث ترسیلات زر میں کمی ہوئی: اسٹیٹ بینک

پیر 30 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہےکہ ورکرز ترسیلات عالمی کساد بازاری اور مہنگائی کے سبب کم ہوئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اپریل 2022 میں عید ترسیلات کے سبب ورکرز ترسیلات 3.1 ارب ڈالر ہوئی تھیں، ورکرز ترسیلات عالمی کساد بازاری اور مہنگائی کے سبب کم ہوئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ ترقی یافتہ ملکوں میں مہنگائی نے اخراجات بڑھائے اس لیے بھی ترسیلات زر کم ہوئی ہیں، کووڈ کے بعد پاکستان آنے والے اپنے ساتھ نقد ڈالر لا رہے ہیں، برآمدات اور ترسیلات میں کمی کے اسباب کئی ہیں، صرف شرح تبادلہ وجہ نہیں۔

اسٹیٹ بینک نے ڈالرکا بھاؤ کیپ کرنے سے 3 ارب ڈالرکے نقصان کی بھی تردیدکی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کا بھاؤ کیپ کرنے سے 3 ارب ڈالر نقصان کی باتیں غلط ہیں، برآمدات عالمی کساد بازاری کا منفی اثر لے رہی ہیں، بیشترممالک کے شرح سود بڑھانے سے پاکستانی مصنوعات کی طلب کم ہو رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مارچ 2022 میں امریکی شرح سود 0.25 فیصد تھی جو آج 4.50 فیصد ہے، مہنگائی کی شرح ترقی یافتہ ملکوں میں بھی بلند ہے، برآمدات عالمی کساد بازاری، مہنگائی،کوووڈ کے بعد سپلائی مسائل اورسیلاب سے متاثر ہوئیں، قدرے مستحکم شرح سود برآمدات کم ہونےکا سبب نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان