واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب ہر کوئی آپ کو براہِ راست میسج نہیں بھیج سکے گا

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ ایک نئی فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے نامعلوم نمبروں سے آنے والے پیغامات براہِ راست چیٹ میں ظاہر ہونے کے بجائے ’ریکویسٹ‘ فولڈر میں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر ’ہائی سوسائٹی‘ محبت کا جال، شہری لاکھوں روپے سے محروم

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر نامعلوم پیغامات کو روکنے کے بجائے صرف ان کے ظاہر ہونے کا طریقہ تبدیل کرے گا۔ اگر صارف واٹس ایپ کی نئی سیٹنگ ’Who can message me‘ میں ‘Everyone’ کا انتخاب کرتا ہے تو اسے تمام افراد کے پیغامات موصول ہوتے رہیں گے، چاہے وہ نمبر فون بُک میں محفوظ نہ ہو۔

البتہ اگر صارف ’My Contacts‘ کا انتخاب کرے تو صرف محفوظ نمبروں سے آنے والی چیٹس براہِ راست ظاہر ہوں گی، جبکہ دیگر پیغامات انسٹاگرام کی طرح ایک الگ فولڈر ’ریکویسٹس‘ میں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی ایپل واچ ایپلکیشن متعارف، فون نکالے بغیر میسجز دیکھنا ممکن

اس فولڈر میں صارف پیغامات کو دیکھ کر فیصلہ کرسکے گا کہ وہ جواب دینا چاہتا ہے، پیغام حذف کرنا ہے، رپورٹ کرنی ہے یا رابطہ بلاک کرنا ہے۔ اگر صارف کسی پیغام کا جواب دیتا ہے تو وہ چیٹ خود بخود مین چیٹ لسٹ میں منتقل ہوجائے گی۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے اور جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اپ ڈیٹ کے ذریعے دستیاب ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟