پنجاب اور کے پی حکومتیں غیر قانونی ہیں عدلیہ سےرجوع کریں گے: پرویز الہیٰ

ہفتہ 20 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کو آپس میں لڑانا نوازشریف اور مودی کا ایجنڈا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں غیر قانونی نگران حکومتوں کے خاتمہ کے لیے عدلیہ سے رجوع کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی صدر اور سابق وزیر الہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب ہمارے جوان سرحدوں پر بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہو رہے تھے تو نواز شریف، بھارتی وزیر اعظم نریندرامودی اور جندال کو بغیر ویزہ کے گھر بلا کر کھانے کھلا رہے تھے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم ڈان لیکس کو بھول جائیں۔؟ پنجاب کی نالائق حکومت نے اتنا شور مچایا ہوا تھا کہ زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں لیکن یہ لوگ عالمی ذرائع ابلاغ کی موجودگی میں جعلی کارروائی ڈالنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں پاک فوج اور دفاع پاکستان کو مزید مضبوط کیا، عمران خان نے مغربی دنیا میں پاک فوج کے بارے غلط فہمیاں دور کرنے کی بھرپورکوشش کی۔
بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی کٹھ پتلی حکومت پھر حالات خراب کرنا چاہتی ہے، نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور ان کا ’ٹولہ‘ ملک دشمن ایجنڈے پر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ کا تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی رکنیت کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ بحالی کا یہ عمل آگے بڑھے تو وفاق اور صوبوں میں سیاسی بحران کا پرامن حل نکل سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نگران حکومتیں آئینی طور پر ختم ہو چکی ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں غیر قانونی نگران حکومتوں کے خاتمہ کے لیے عدلیہ سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے سیاسی خانہ بدوشوں کی کوئی اہمیت نہیں، پارٹی پہلے ہی ان کو مسترد کر چکی ہے۔ تحریک انصاف کو اندر اور باہر سے توڑنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔
تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے گی۔ تحریک انصاف اورسیز پاکستانیوں کی مقبول ترین نمائندہ پارٹی ہے۔ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں، عالم اسلام کے بھی مقبول ترین لیڈر ہیں۔
پرویز الہیٰ نے بیان میں مزید کہا کہ عرب ذرائع ابلاغ اپنے جائزوں میں عمران خان کو اہل عرب کا پسندیدہ ترین لیڈر قرار دے چکے ہیں۔ عمران خان نے مغربی دنیا میں اسلام اور پاکستان کی سر بلندی کے لیے سب سے زیادہ کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کی۔ تحریک انصاف پر پابندی کا مطالبہ کرنے والے اسلام اور پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی