’یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے‘، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی مذمت

منگل 11 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اسلام آباد دھماکے کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے فوراً واقعے کی سخت مذمت کی۔

مزید پڑھیں: افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی، خواجہ آصف

سہیل آفریدی نے کہاکہ مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکا ہوا ہے، یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ روز وانا میں کیڈٹ کالج پر ہونے والے حملے کی بھی ہم مذمت کرتے ہیں، مگر اس طرح کے واقعات سے ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے، دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ امن کے قیام کے لیے پورے پاکستان، بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، اور ہم ملک میں پائیدار امن واپس لانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اطلاع ملنے کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر فوری طور پر تقریب سے روانگی اختیار کرلی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم اسلام آباد دھماکے اور کیڈٹ کالج وانا پر ہونے والے حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شہدا کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو صحتِ کاملہ عطا کرے، اور متاثرہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ دے۔

مزید پڑھیں: ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: پی ٹی آئی کی اسلام آباد اور وانا میں دہشتگردی کی مذمت

بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کے دشمن خواہ اندرونی ہوں یا بیرونی ملک کو دوبارہ غیر یقینی اور خوف میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف ملکی سلامتی، عوام کے تحفظ اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ