بالی ووڈ اداکار دھرمیندر اسپتال سے ڈسچارج، اب طبعیت کیسی ہے؟

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے 89 سالہ اداکار دھرمیندر کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اداکار کے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں گھر پر علاج فراہم کیا جائے گا۔

پچھلے چند دنوں کے دوران دھرمیندر کی صحت کے حوالے سے رپورٹس نے شائقین میں تشویش پیدا کی تھی اور سوشل میڈیا پر ان کی موت کی بے بنیاد افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’وہ زندہ ہیں‘، دھرمیندر کی موت کی خبروں پر اہلِ خانہ کا سخت ردِعمل

یاد رہے کہ دھرمیندر کو 31 اکتوبر 2025 کو سانس کی دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کی صحت کے حوالے سے پہلی افواہیں یکم نومبر کو سامنے آئیں، جس کے بعد 10 نومبر کو رپورٹس میں کہا گیا کہ انہیں دوبارہ اسپتال لے جایا گیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی موت کی جھوٹی خبریں بڑے پیمانے پر پھیل گئیں۔

ہیما مالینی اور ایشا دیول نے معروف فلم اسٹار دھرمیندر کی موت کے حوالے سے پھیلنے والی جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید کی اور مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشا دیول کی پیدائش کے وقت دھرمیندر نے ہیما مالنی کے لیے پورا اسپتال کیوں بک کرایا تھا؟

ہیما مالینی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابلِ معافی ہے۔ ذمہ دار میڈیا ادارے کسی ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جو علاج کے دوران بہتری کی جانب گامزن ہے؟ یہ رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے ادبی پر مبنی ہے۔ براہ کرم خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے‘۔

دھرمیندر کی صاحبزادی ایشا دیول نے بھی انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا، جس میں افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میڈیا بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے۔ میرے والد کی صحت مستحکم ہے اور وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔ ہم تمام مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے خاندان کو پرائیویسی دی جائے۔ آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ