27ویں ترمیم میں ووٹ کے لیے نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد، قائد مسلم لیگ ن نے کتنے اجلاسوں میں شرکت کی؟

بدھ 12 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال کی طویل علالت کے باعث لندن میں مقیم رہنے کے بعد 21 اکتوبر 2023 کو لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے، کہا یہ جا رہا تھا کہ نواز شریف اب پاکستان کے چوتھے وزیراعظم بننے کے لیے پاکستان آئے ہیں۔

عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو واضح اکثریت تو حاصل نہ ہو سکی تاہم نواز شریف نے شہباز شریف کو ٹاسک دیا کہ وہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک اتحادی حکومت تشکیل دیں جس کے بعد شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہوگئے، جبکہ نواز شریف کی سیاست اور پارلیمنٹ میں دلچسپی کم نظر آنے لگی۔

یہ بھی پڑھیے نواز شریف آج 27ویں ترمیم کا ووٹ ڈالنے آئیں گے، خواجہ آصف کی تصدیق

نواز شریف 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دے کر لاہور کے حلقے این اے 130 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، تاہم نواز شریف قومی اسمبلی اجلاسوں میں زیادہ شرکت کرتے نظر نہ آئے۔

موجودہ قومی اسمبلی کا 21واں اجلاس ابھی جاری ہے اور اس اجلاس میں آج 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی جس کے لیے نواز شریف اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ریکارڈ کے مطابق 29 فروری 2024 کو موجودہ قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب کیا گیا تھا اور اب تک مجموعی طور پر 21 اجلاس 149 دنوں تک جاری رہے ہیں، تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف نے صرف 2 اجلاسوں میں 5 دن شرکت کی ہے۔ نواز شریف نے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں 3 دن شرکت کی اور  26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے وقت  صرف 2 دن اجلاس میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ نواز شریف 144 دن قومی اسمبلی سے غیر حاضر رہے ہیں۔ انہوں نے بجٹ اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ کا ایک مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہو چکا ہے جس میں بھی نواز شریف غیر حاضر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

واضح رہے کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں 3 دن 29 فروری، یکم اور تین مارچ کو شرکت کی۔ اس کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے منعقدہ 10ویں اجلاس میں 2 دن 20 اور 21 اکتوبر کو شرکت کی۔ اس اجلاس میں بھی نواز شریف نے رات ساڑھے 11 بجے شرکت کی تھی اور پھر رات 12 بجے سے چند منٹ قبل اجلاس 12 بج کر 5 منٹ تک ملتوی کر دیا گیا اور پھر دوبارہ اجلاس شروع ہونے پر نواز شریف سمیت تمام ارکان کی 2 دن کی حاضری لگائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ