شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی نے لندن میں واقع شامی سفارتخانے میں شام عرب جمہوریہ کا نیا پرچم لہراکر سفارتخانے کی 12 سال بعد بحالی کا عمل مکمل کردیا۔
بشار الاسد کی حکومت کے تقریباً ایک سال قبل خاتمے کے بعد دمشق کی نئی انتظامیہ نے سفید، سیاہ اور سبز رنگوں پر مشتمل 3 ستاروں والا نیا قومی پرچم اختیار کیا۔
#Syria Reopens Its Embassy in #Britain after 14-Year Closure#QNA https://t.co/WtstqxQ2ib pic.twitter.com/4hUHuMdaA7
— Qatar News Agency (@QNAEnglish) November 13, 2025
واضح رہے کہ اس سے قبل استعمال ہونے والا شامی پرچم سرخ، سفید اور سیاہ پٹیوں کے ساتھ 2 ستارے بھی رکھتا تھا۔
اسعد الشیبانی نے اپریل میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں بھی نیا پرچم لہرایا تھا، جس کے ذریعے متحدہ عرب جمہوریہ کے پرانے پرچم کی جگہ نیا قومی پرچم سرکاری طور پر نصب کیا گیا۔
مزید پڑھیں:شامی صدر احمد الشرع عالمی سطح پر نمایاں، ملک میں چیلنجز کا سامنا
شامی عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، لندن میں قیام کے دوران شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی برطانوی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔
اس ہفتے اسعد الشیبانی نے صدر احمد الشرع کے ہمراہ امریکا کا سرکاری دورہ بھی کیا، جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوئی۔
احمد الشرع وہ پہلے شامی صدر بن گئے ہیں جنہیں وائٹ ہاؤس مدعو کیا گیا، جو کہ بشارالاسد کے بعد شام کے لیے ایک نئے دور کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔













