شادی کی ’ایکسپائری ڈیٹ‘ سے ’عامیانہ محبت‘ تک کاجول اور اجے دیوگن کا اختلاف

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں اداکارہ کاجول نے کہا تھا کہ شادیوں کی بھی میعاد یعنی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے اور انہیں وقتاً فوقتاً تجدید کے قابل ہونا چاہیے۔

اس بیان پر بحث ابھی جاری ہی تھی کہ اجے دیوگن نے بھی شادی اور محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرکے معاملے میں تھوڑا دوطرفہ بنادیا ہے۔

اپنی نئی فلم ڈی دے پیار دے 2 کی تشہیر کے سلسلے میں ’بک مائی شو‘ کے یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اجے دیوگن نے محبت کے تصور میں رونما تبدیلیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل نے محبت کے اصل مفہوم کو بے حد معمولی بنا دیا ہے۔

’میری نظر میں محبت پہلے کے مقابلے میں بہت عام سی ہو گئی ہے، لفظ ‘محبت’ کا اتنا بے دریغ استعمال ہوا ہے کہ اس کی قدر ہی ختم ہو گئی ہے۔‘

اجے دیوگن کے مطابق، ہماری نسل میں ’آئی لو یو‘ کہنا بہت بڑی بات تھی، آج لوگ اس لفظ کی گہرائی نہیں سمجھتے، اور اسے ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ لفظ اب اتنی بے احتیاطی سے استعمال ہوتا ہے کہ اس کا اصل وزن ختم ہو رہا ہے۔

’پہلے زمانے میں محبت کا لفظ سن کر دل کی دھڑکن تک تیز ہو جاتی تھی، جبکہ اب یہ عام گفتگو میں بھی بلا جھجھک استعمال ہو جاتا ہے۔‘

اسی گفتگو میں آر مادھون نے بھی اجے دیوگن کی بات کی تائید کی، مادھون نے بتایا کہ ان کے دور میں محبت کا لفظ بولنا یا لکھنا بھی ایک اعترافِ محبت کے برابر سمجھا جاتا تھا۔

مادھون نے کہا کہ ہم جب کسی کارڈ پر ‘’لو‘ لکھتے تھے تو اسے بہت سنجیدگی سے لکھتے تھے، اجے دیوگن نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اب تو ہر میسج کے آخر میں دل والا ایموجی لگا ہوتا ہے یا  ’لو‘ لکھ دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے