آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری، 3 ججز نے حلف اٹھا لیا

جمعہ 14 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے آئینی عدالت کے 6 نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پہلے مرحے میں وفاقی آئینی عدالت کے 3 ججز نے حلف اٹھایا، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقی نجفی اور جسٹس عامر فاروق نے حلف لیا۔

مزید پڑھیں: جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے ججز سے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔ اس سے قبل وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق کو آئینی عدالت کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کریم خان آغا، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی آئینی عدالت کے ججز کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: لارجر بینچ پہلے فیصلے کا پابند نہیں ہوتا، جسٹس امین الدین خان کے ریمارکس

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تمام ججز کی تعیناتی باقاعدہ طور پر منظوری کے بعد کی گئی ہے، اور یہ اقدام آئینی عدالت کی فعال تشکیل اور عدلیہ کے موثر نظام کو یقینی بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟