ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ 2025 جاری ہے، بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ویبھو سوریا ونشی نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں 32 گیندوں پر سینچری بنا ڈالی۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا
دوحہ میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ میں انڈیا اے بمقابلہ یو اے ای کے میچ میں بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریاونشی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
بھارتی کھلاڑی نے صرف 17 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی اور 32 گیندوں پر ہی سینچری داغ ڈالی۔ آج کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
14 سالہ کرکٹر نے 42 گیندوں میں 144 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 15 چھکے شامل تھے۔
قبل ازیں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 40 رنز سے شکست دے دی۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم
دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ تاہم ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔














