واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین کے لیے خوشخبری، میٹا نے اہم سہولت دیدی

اتوار 16 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ جلد ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے تحت صارفین میٹا کی مختلف ایپس پر ایک جیسے یوزرنیم حاصل کرسکیں گے

واٹس ایپ آئندہ سال اپنا طویل عرصے سے زیرِ بحث یوزرنیم فیچر متعارف کرانے والا ہے، جس کے بعد صارفین اپنا فون نمبر شیئر کیے بغیر صرف یوزرنیم کے ذریعے رابطہ کر سکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کو فیس بک یا انسٹاگرام پر موجود اپنے یوزرنیم کے مطابق واٹس ایپ پر بھی وہی ہینڈل حاصل کرنے کی سہولت دے گا، جس سے میٹا پلیٹ فارمز پر یکساں شناخت برقرار رکھنا ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے یورپی ممالک میں تھرڈ پارٹی چیٹ انٹیگریشن متعارف کروا دی

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک ریزرویشن آپشن بھی دے گا جس کے ذریعے صارفین عام دستیابی سے پہلے اپنا پسندیدہ یوزرنیم محفوظ کرسکیں گے۔ یوزرنیم ریزرو کرنے کے لیے میٹا اکاؤنٹ سینٹر کے ذریعے ویری فکیشن ضروری ہوگی۔ ایک بار ریزرو ہونے کے بعد وہ مخصوص ہینڈل دوسرے صارفین کے لیے دستیاب نہیں رہے گا، یوں ابتدائی صارفین کو واضح ترجیح مل جائے گی۔

ریزروریشن پیریڈ ختم ہونے کے بعد تمام صارفین واٹس ایپ کے قواعد کے مطابق یوزرنیم بنا اور حاصل کر سکیں گے۔ ان اصولوں کے تحت یوزرنیم www سے شروع نہیں ہوسکتا، کم از کم ایک حرف لازمی ہونا چاہیے، صرف چھوٹے حروف، نمبرز، ڈاٹس اور انڈراسکور شامل ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب ہر کوئی آپ کو براہِ راست میسج نہیں بھیج سکے گا

یوزرنیم نہ ڈاٹ سے شروع ہو سکتا ہے اور نہ ہی اسی پر ختم، نہ ڈاٹ کام  یا ڈاٹ نیٹ جیسے ڈومین  پر مشتمل ہو سکتا ہے، جبکہ اس کی لمبائی 3 سے 30 حروف تک ہو سکتی ہے۔

یہ نیا فیچر فون نمبر شیئر کرنے کے دیرینہ مسئلے کا حل پیش کرتا ہے اور صارفین کو زیادہ سہل اور محفوظ رابطے کا طریقہ فراہم کرے گا۔ انسٹاگرام کے مشہور انفلوئنسرز اور فیس بک پر مضبوط شناخت رکھنے والے صارفین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، کیونکہ اب وہ تمام پلیٹ فارمز پر ایک جیسی شناخت برقرار رکھ سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟

ڈیجیٹل اریسٹ اسکیم کا بڑا دھوکا: سابق پروفیسر اور معمر جوڑا 5 کروڑ روپے سے محروم

’بیٹا نشے میں نہیں، دوا کے اثر میں تھا‘، شراب نوشی کے الزام پر رجب بٹ کی والدہ کی وضاحت

بھارت ایک اور حملے کے لیے تیار تھا، ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگ کا ذکر چھیڑ دیا

سعودی عرب اور امریکا کے مابین اسٹریٹجک ڈیفینس سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ