امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کانگریس کی اُس کوشش کی حمایت کرتے ہیں جس کے تحت بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید سرکاری فائلز پبلک کرنے کے لیے اس ہفتے ایوانِ نمائندگان میں متوقع ووٹنگ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن، میئر نیویارک ظہران ممدانی کی مدد کرنے کو تیار
ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ہاؤس ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز جاری کرنے کے حق میں ووٹ دینا چاہیے، کیونکہ ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں۔ انہوں نے ایپسٹین سے متعلق تنازع کو ڈیموکریٹ دھوکا بھی قرار دیا۔
صدر ٹرمپ پر ناقدین الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ مبینہ طور پر فائلز کے اجرا میں رکاوٹ ڈال کر کچھ حقائق چھپانا چاہتے ہیں، تاہم ٹرمپ اس تاثر کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ یہ معاملہ خود ریپبلکن پارٹی میں بھی اختلافات پیدا کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں کردار پر امیرِ قطر کا شکریہ
ریپبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی نے ABC کے پروگرام ’دس وِیک‘ میں کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایپسٹین سے متعلق ڈیموکریٹس کے تعلقات کی نئی انکوائری کا حکم دینا شاید فائلز کو روکنے کی آخری کوشش ہو سکتا ہے۔ میسی اور ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس ایپسٹین فائلز کو مکمل طور پر عوام کے سامنے لانے کی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔














