عید کے چاند کا جلدی اعلان کرنے کا حکم دیا جائے، شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کے چاند کا جلدی اعلان کرنے سے متعلق ہدایات جاری کرنے کی مناسبت سے شہری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

درخواست گزار نے رویت ہلال کمیٹی کو ہدایت دینے کی استدعا کی ہے کہ عید کا چاند جلد از جلد اعلان کیا جائے تاکہ تراویح اور عید شاپنگ کے دوران انتظامی مسائل سے بچا جا سکے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چاند کے اعلان میں تاخیر سے لوگ تراویح پڑھ لیتے ہیں اور مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے، جس سے انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ شہری نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عید کی خریداری کے دوران دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس بھی بند رکھنے کا حکم دیا جائے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر کل سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘