صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیویارک سٹی کے منتخب میئرظہران ممدانی کے ساتھ ملاقات کا انتظام کریں گے اور چاہتے ہیں کہ امریکا کے سب سے بڑے شہر کے حالات بہتر رہیں۔
مزید پڑھیں: ممدانی کا راستہ روکنے کے لیے ایرک ایڈمز میدان میں آگئے، دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان
ٹرمپ نے بتایا کہ ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے اور وہ واشنگٹن میں ملاقات کریں گے تاکہ شہر کے معاملات بہتر طریقے سے چل سکیں۔ ممدانی نے بھی کہا ہے کہ وہ صدر سے رابطہ کریں گے اور اس تعلق کو شہر کی کامیابی کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔
ممدانی نیویارک کے سب سے کم عمر میئر بنیں گے اور شہر کے پہلے مسلم میئر بھی ہوں گے۔ ان کی ترجیحات میں مہنگائی کا حل، یونیورسل چائلڈ کیئر، مفت بسیں، اور امیر اور کمپنیوں پر ٹیکس شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: نیویارک میئر کے لیے امیدوار ظہران ممدانی اور امریکی صدر ٹرمپ آمنے سامنے
ٹرمپ نے ماضی میں مامدانی کو کمیونسٹ قرار دیا، ان کی شہریت پر سوال اٹھایا اور اگر وہ منتخب ہوئے تو وفاقی فنڈنگ روکنے یا نیشنل گارڈ بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔ ملاقات سے امید کی جا رہی ہے کہ شہر اور وفاقی حکومت کے تعلقات بہتر ہوں گے۔
واضح رہے کہ ممدانی کی تقریبِ حلف برداری یکم جنوری 2026 کو ہوگی۔














