سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم، ’اپنے کیے کی سزا مل گئی‘

پیر 17 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ سننے والی خصوصی عدالت نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا سنا دی ہے۔ 3 رکنی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے فیصلہ دیتے ہوئے 2 الزامات کے تحت سزائے موت اور 3 الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنا دی۔

سوشل میڈیا صارفین اس سزا پر مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم اور وسیع پیمانے پر عوام کے قتل پر سزائے موت کی سزا سنا دی۔ بیشک، اللہ ظالم کو مہلت دیتا ہے مگر اس کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ پوری دنیا کے لیے ایک ایسا عبرت ناک درس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منظر نامہ اُن تمام جابروں، ظالموں، جھوٹ اور ظلم پر مبنی حکمرانی چلانے والوں، اور عدل و انصاف کا خون کرنے والوں کے لیے ایک واضح تنبیہ ہے کہ انجام بالآخر سب کے سامنے آتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج اُن تمام مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے یہ ستم برداشت کیے، اور بنگلہ دیش کی ترقی، خوش حالی اور اسلامی تشخص کے استحکام کے لیے دُعا گو ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں اپوزیشن لیڈروں کو بدترین ظلم کا نشانہ بنایا۔ کئی بزرگ سیاستدانوں کو پھانسی کی سزا دی۔ نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو جیل میں ڈالا۔ 1400 طلبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ آج شیخ حسینہ کو خود پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔ ظالم سمجھتے ہیں کے ان طاقت ہمیشہ رہے گی۔

خیال رہے کہ شیخ حسینہ پر 2024 میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دینے اور وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق مظاہروں کے دوران 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ