روسی بحری جہاز 5 روزہ خیرسگالی دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گیا

پیر 17 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی بحری جہاز گریمیایشچی پیر کو چٹ گرام بندرگاہ پہنچا جہاں یہ بنگلہ دیش اور روس کے درمیان بحری تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے 5 روزہ خیرسگالی دورے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کی سزا پر عالمی ماہر کا تبصرہ، بنگلہ دیش میں سیاسی اثرات کا امکان

جہاز کی آمد پر چٹ گرام نیول ایریا کے کمانڈر کی جانب سے چیف اسٹاف آفیسر نے افسران اور عملے کا استقبال کیا۔

باضابطہ پروٹوکول کے مطابق بنگلہ دیش نیوی کے سیریمنیئل بینڈ نے پرفارمنس دی۔

روس کے دفاعی اٹاشی اور اعلیٰ بنگلہ دیشی نیوی اہلکار بھی موجود تھے تاکہ دورے پر آئے عملے کو خوش آمدید کہا جا سکے۔

جہاز کے بنگلہ دیش کی بحری حدود میں داخل ہونے سے قبل بی این ایس عمر فاروق نے باضابطہ طور پر اس کا استقبال اور اس کی اسکورٹ کی۔

دورے کے دوران گرامیایشچی کے کمانڈنگ آفیسر اور روس کے ملٹری اٹاشی، اپنے وفد کے ہمراہ، چٹ گرام نیول ایریا کے کمانڈر، بی این فلیٹ کے کمانڈر، ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈاک یارڈ اور چٹ گرام پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیے: اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی

روسی افسران اور عملہ ریڈکن پوائنٹ میں بنگلہ دیش نیول اکیڈمی پر پھولوں کی چادر رکھنے، بحری جہازوں اور بیسز کے دورے اور مختلف تاریخی اور ثقافتی مقامات کے مشاہدے کے لیے بھی جائیں گے۔ بنگلہ دیش نیوی کے اہلکار بھی روسی جہاز کا دورہ کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں بحریہ کے اہلکاروں کو ایک دوسرے کے آپریشنز کا مشاہدہ کرنے، پیشہ ورانہ تجربات بانٹنے اور مہارتیں سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا جس سے باہمی تعاون اور سمجھ بوجھ میں اضافہ ہوگا۔ روس نے ماضی میں بھی بنگلہ دیش کے لیے دوستانہ مشن کے تحت بحری جہاز بھیجے ہیں۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز، اہم معاہدے پر دستخط

توقع ہے کہ روسی جہاز 21 نومبر 2025 کو بنگلہ دیش سے روانہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟

پاکستان اور طالبان رجیم مذاکرات کے دروازے بند یا کوئی کھڑکی کھلی ہے؟

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ