پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (PKLI) میں آج صبح پتے کی کامیاب سرجری کی گئی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان کے مطابق آپریشن بخیر و خوبی مکمل ہوا اور ڈاکٹرز انہیں خصوصی نگرانی میں رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی
پی ٹی آئی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ شاہ محمود قریشی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ قریشی گزشتہ ڈھائی برس سے مسلسل قید و بند کی مشکلات کا عزم و حوصلے سے سامنا کر رہے ہیں اور اپنی قیادت، استقامت اور مؤقف کی سچائی پر قائم ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی سمیت تمام سیاسی اسیران کی قربانیاں پارٹی کے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور پی ٹی آئی ان کی جلد رہائی اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شاہ محمود قریشی اسپتال منتقل،کن سابق ساتھیوں نے ملاقات کی، معاملہ کیا ہے؟
آخر میں پارٹی نے شاہ محمود قریشی اور تمام سیاسی اسیران کی صحتیابی اور آزادی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔














