سلمان اکرم راجا کی اسپتال میں زیرعلاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اہم مشاورت کی

اتوار 2 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے اسپتال میں زیر علاج پارٹی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور ان سے اہم ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی کی صحت اور علاج سے متعلق صورتحال کے پیش نظر سلمان اکرم راجا اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے سینیئر پی ٹی آئی رہنما کی خیریت دریافت کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے، باہر موجود لوگ متعلقہ نہیں: فواد چوہدری

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گفتگو میں پارٹی امور اور تازہ سیاسی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں جن میں فواد چوہدری، محمود مولوی اور عمران اسماعیل سمیت دیگر شامل تھے، نے بھی شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے بعد انہوں نے موجودہ پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات اور ان کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔

فواد چوہدری نے اُس موقع پر کہا تھا کہ جب پاکستان عالمی سطح پر اہم کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، ایسے میں ملک کے اندر سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور کشیدگی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ شیخ وقاص اکرم نے تفصیلات بتادیں

انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ سابق رہنما سنجیدگی کے ساتھ متحد ہو کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر تحریک چلا کر کامیابی حاصل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے