سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیص حمید سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں کر رہے ہیں؟

منگل 18 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید اس وقت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں، ان کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں سزا سنا دی گئی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک جماعت سے وابستہ سوشل میڈیا پیجز کے مطابق ریٹائرڈ جنرل فیض حمید کو تاحیات قیدِ با مشقت کی سزا دی گئی ہے، ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بحکمِ سرکار ضبط کرلی گئی ہے اور کورٹ مارشل کے بعد تمام سرکاری مراعات اور پنشن بھی ختم کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ پورے خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں جبکہ ان کے بھائی نجف حمید کی فوری گرفتاری کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے تمام بینک اکاؤنٹس بھی ہمیشہ کے لیے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سے متعلق گردش کرنے والی خبر مکمل طور پر جھوٹی اور گمراہ کن ہے۔ جنرل فیض حمید کے خلاف کسی قسم کی سزا کا کوئی اعلان نہیں ہوا۔

شاہد میتلا نے کہا کہ 3 سال تک فیض حمید کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اب ممکنہ طور پر انہیں سزا ہو سکتی ہے۔ ماضی میں ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کو بھی ملٹری کورٹ نے سزا سنائی تھی، ان کی پنشن ضبط کرلی گئی تھی اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق فیض حمید کا کورٹ مارشل ٹرائل مکمل ہوچکا، اب 4 ہفتوں میں اس کا فیصلہ کسی بھی وقت دیا جاسکتا ہے، ان کو سزا ہونے والی ہے۔ اس فیصلہ کے بعد عمران خان اور ملک ریاض پر بھی گھیرا مزید تنگ ہونے جا رہا ہے۔ انکا بھی ملٹری ٹرائل ممکن ہے، ثاقب نثار کا نام بھی شامل ہے۔

جنرل فیض حمید کو سزا سے متعلق خبروں پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی 12 اگست 2024 کو شروع ہوئی تھی۔ ان پر عائد الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی خلاف ورزی، ریاستی مفادات کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو غیر قانونی نقصان پہنچانا شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے