حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو بیرون ملک ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعے کی صحافتی و سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی طلعت حسین نے کہا کہ ان لے ساتھ بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ذاتی کام کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود تھے اور اس دوران مارکیٹ میں اپنی فیملی کے ہمراہ تھے، کہ اچانک ایک شخص ان کے پاس آیا اور تعارف کے بعد غیر موزوں رویہ اختیار کرنے لگا اور ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
https://Twitter.com/Wabbasi007/status/1990501309972357392?s=20
طلعت حسین نے کہا کہ انہوں نے فوراً اس شخص کو بتایا کہ وہ یہاں کام کے سلسلے میں آئے ہیں اور ان سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ اس کے بعد انہوں نے موبائل نکال کر ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کر دی اور واضح کیا کہ یہ معاملہ پاکستان میں رپورٹ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والا شخص کون ہے؟
صحافی نے مزید کہا کہ میں نے اس شخص کو بولا اگر تمہارے پاس نائیکوپ (ڈبل نیشنیلٹی) ہے تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ آپ پاکستان میں لینڈ نہ کر سکیں اور قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔
طلعت حسین نے کہا کہ جب میں نے کیمرہ اس شخص کے سامنے کیا تو وہ وہاں سے فرار ہو گیا اور مجھے کہنے لگا کہ آپ ویڈیو کیوں بنا رہے ہیں، انہوں نے عوام اور صحافیوں کو مشورہ دیا کہ اگر ایسے حالات کا سامنا ہو تو ثبوت کے طور پر ویڈیو یا فوٹیج ریکارڈ کریں تاکہ آئندہ قانونی کارروائی کے لیے استعمال کی جا سکے۔














