دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز کلاؤڈ فلیئر کے نیٹ ورک میں اچانک سنگین خرابی پیدا ہونے کے باعث بنیادی نیٹ ورک ٹریفک کی ترسیل متاثر ہوئی۔

انٹرنیٹ صارفین کو کلاؤڈ فلیئر کے ذریعے چلنے والی ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کے دوران ایک ایرر پیج نظر آتا تھا جس میں نیٹ ورک کی ناکامی ظاہر کی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کلاؤڈ فلیئر میں تکنیکی خرابی کے باعث متعدد ویب سائٹس متاثر، ایکس کی سروس بھی ڈاؤن

کمپنی کے مطابق یہ مسئلہ کسی سائبر حملے یا بدنیتی پر مبنی کارروائی کی وجہ سے نہیں ہوا، بلکہ ایک ڈیٹابیس سسٹم کی پرمیشنز میں تبدیلی کے باعث ہوا، جس نے غلطی سے بوٹ مینجمنٹ سسٹم کے لیے بننے والی ’فیچر فائل‘ میں متعدد غیرضروری اندراجات شامل کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس فائل کا حجم ایک دم دوگنا ہوگیا اور یہی غیر متوقع طور پر بڑی فائل نیٹ ورک کے تمام سرورز تک پہنچا دی گئی۔

یہ فائل ان مشینوں پر چلنے والے سافٹ ویئر کے لیے انتہائی اہم ہے جو نیٹ ورک ٹریفک کو راؤٹ کرتی ہیں۔ تاہم سافٹ ویئر میں فائل کے سائز کی ایک حد مقرر تھی، جو اس دوگنی فائل سے کم تھی۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر: گڑبڑ کے پیچھے کلاؤڈ فلیئر، یہ ہے کیا؟

نتیجتاً، سافٹ ویئر ناکام ہو گیا اور نیٹ ورک میں خلل پیدا ہوا۔

ابتدائی طور پر ٹیم نے غلط فہمی میں اسے ایک بڑے پیمانے کے ’ڈی ڈوس‘ حملے سے جوڑا، لیکن بعد ازاں اصل مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور فیچر فائل کے بڑے ورژن کی مزید ترسیل روک دی گئی اور اس کی جگہ پرانی، درست فائل سسٹم میں ڈال دی گئی۔

مزید پڑھیں: عالمی سطح پر انٹرنیٹ سروس متاثر، پی ٹی آے کا مؤقف سامنے آگیا

’۔۔۔ 14:30 بجے تک بنیادی نیٹ ورک ٹریفک دوبارہ معمول کے مطابق چلنے لگی، اس کے بعد چند گھنٹوں تک اضافی لوڈ کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جاتے رہے، اور 17:06 تک تمام سسٹمز مکمل طور پر بحال ہو گئے۔‘

کلاؤڈ فلیئر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے صارفین اور مجموعی طور پر انٹرنیٹ کو ہونے والی پریشانی پر شدید افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق ان کے نیٹ ورک کی اہمیت کے پیش نظر کسی بھی قسم کی خرابی ناقابل قبول ہے، اور ٹیم اس بات پر سخت دکھی ہے کہ ایک مرحلے پر نیٹ ورک ٹریفک کی راؤٹنگ ممکن نہیں رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟