اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان واپس لوٹ آ یا، جہاں بدھ کوٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں تقریباً 1,700 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,696.40 پوائنٹس یعنی 1.05 فیصد اضافے کے ساتھ 162,631.53 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

کاروبار کے دوران آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنی، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حب پاور کمپنی، ماری پیٹرولیم، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے شیئرز تمام مثبت زون میں ٹریڈ ہو رہے تھے۔

گزشتہ روز یعنی منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید فروخت کے دباؤ کا شکار رہی اور مارکیٹ بھر میں مندی غالب رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 752.05 پوائنٹس گر کر 160,935.13 پر بند ہوا، جو 0.47 فیصد کمی کے برابر ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، انڈیکس 160,000 کی سطح عبور کرگیا

عالمی سطح پر، بدھ کو ایشیائی مارکیٹیں دباؤ میں رہیں کیونکہ مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپنیوں کی، خصوصاً چپ ساز کمپنی این ویڈیا کی مالیاتی رپورٹ سے قبل، قدر کے بارے میں خدشات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا تھا۔

ٹیکنالوجی پر مبنی نیسڈیک انڈیکس گزشتہ روز 1.2 فیصد گر گیا، جو مسلسل دوسرے دن کی کمی تھی، قدر کے حوالے سے پیدا ہونے والے شبہات نے اسے اکتوبر کے آخر میں قائم کردہ ریکارڈ لیول سے 6 فیصد نیچے دھکیل دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟