باجا کیلیفورنیا میں کار شوکے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔
بڑی بندوقوں والے لوگوں کو سرمئی رنگ کی وین سے باہر نکلتے اور گیس اسٹیشن پر شرکاء شو پر گولیاں چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
باجا کیلیفورنیا کے ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر نے بتایا کہ اینسونادا شہر کے علاقے سین وسینتے میں آل ٹیرین کار ریسنگ شو کے دوران گولیاں چل گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں نے خبر دی کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے قریب بڑی بندوقیں ہاتھ میں اٹھائے چند لوگوں کو وین سے باہر نکلتے اور شرکا شو پر گولیاں چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
فائرنگ کے فوری بعد میونسپل اور ریاستی پولیس، میرینز، فائر ڈیپارٹمنٹ اور میکسیکن ریڈ کراس نے جائے وقوعہ پر فوری پہنچ کر زخمیوں کو امداد فراہم کی۔
فائرنگ کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں جن میں لوگوں کو میدان میں گولیاں چلنے کے بعد بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان میں کئی شخصیات کو زمین پر پڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ زخمیوں کو میکسیکو کے ریڈ کراس کے ذریعے شمالی باجا کیلیفورنیا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر ایک خبر رساں ادارے نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ فائرنگ سی جے این جی (کارٹیل) اور سینالوا کارٹیل کے درمیان لڑائی کی وجہ سے ہوئی۔