‘پائیدار طاقت 1404’، اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران کی پہلی فوجی مشقوں کا آغاز

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے اختتام کے بعد پہلی بار بڑے فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

جمعرات کو ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ان مشقوں کو ‘پائیدار طاقت 1404’ کا نام دیا گیا ہے جن میں خلیجِ عمان اور بحیرہ ہند میں بحری جہازوں نے میزائل فائر کیے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی فریگیٹ آئی آر آئی ایس ‘سبلان’ اور چھوٹے جہاز آئی آر آئی ایس ‘گناوہ’ نے نصیر اور قدیر کروز میزائل داغے جو اپنے اہداف پر کامیابی سے لگے۔ اس دوران ساحلی دفاعی بیٹریوں نے بھی فائرنگ کی۔ حکام کے مطابق ان مشقوں کا مقصد خطے میں ایران کی طاقت کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عالمی جوہری نگرانی کے ادارے سے تعاون مکمل ترک نہیں کرسکتے، ایرانی وزیرخارجہ

جون کی جنگ میں اسرائیلی فضائی حملوں سے ایران کے کئی دفاعی اور جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا تھا، تاہم ایران کی بحریہ کسی بڑے حملے سے محفوظ رہی۔ بندر عباس میں قائم ایرانی بحریہ خلیجِ عمان، بحیرہ ہند اور بحیرہ کیسپین کی نگرانی کرتی ہے، جبکہ خلیج عرب اور آبنائے ہرمز کی ذمہ داری پاسدارانِ انقلاب کے ذمے ہے۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصرزادہ نے کہا ہے کہ ایرانی افواج کو نئے میزائلوں سے لیس کر دیا گیا ہے اور وہ کسی بھی دشمن کے اقدام کا موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

دوسری جانب ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کر دیا ہے جبکہ یورپی ممالک نے خبردار کیا ہے کہ اگر 31 اگست تک ایران کوئی قابلِ قبول حل پیش نہ کر سکا تو تمام اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کی جا سکتی ہیں، جو پہلے ہی کمزور ایرانی معیشت کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2034 سے قبل لاکھوں پاکستانی ورکرز کی تربیت کا بڑا منصوبہ

’ہم آپ کے شکر گزار ہیں ‘، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف

پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم، امریکی چارج ڈی افیئرز نیٹالی بیکر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

خواجہ آصف کا پارلیمنٹ میں سخت مؤقف، ’ویگو ڈالے‘ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز، 6 کھرب ڈالر کے امکانات

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟