وزیراعظم شہباز شریف کا سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سہ ملکی کرکٹ سیریز میں حصہ لینے والی پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں ظہرانہ دیا  ہے۔

ظہرانے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینیویراتھنے اور زمبابوے کے ہائی کمشنر ٹائیٹس ابو بسوتو بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنے پر وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے قومی ٹیم کو مبارکباد

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت کر کےجس جذبے اور لگن کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  تمام کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی بہترین نمائندگی کررہے ہیں، میچز میں کھلاڑیوں کے سپورٹس مین سپرٹ اور باہمی احترام کی ایسی مثال قائم کریں جو نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کا کونسا کھلاڑی کس کھانے کو پسند کرتا ہے؟ دلچسپ ویڈیو

انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں سیریز کے تمام میچز کو بہترین انتظامات، مؤثر حکمتِ عملی اور اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ کامیابی سے منعقد کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا مسلسل انعقاد ملک کے مثبت تشخص اور امن و استحکام کا ثبوت ہے، ملک میں جاری سہ ملکی سیریز سے کرکٹ کے شائقین کو اعلیٰ درجے کا کھیل دیکھنے کو ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے ذریعے دوستی اور باہمی تعاون مزید مضبوط ہو گا اور پاکستان آئندہ بھی دنیا بھر کی ٹیموں کی اسی طرح میزبانی کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟