بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت متعدد شخصیات کل ملاقات کریں گی

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کا سرکاری دن جمعرات مقرر کردیا گیا ہے، اور اسی سلسلے میں کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

جیل حکام کے مطابق وزیراعلیٰ کے ساتھ 5 دیگر اہم شخصیات بھی ملاقات کریں گی، جن کی فہرست وکیل سلمان اکرم راجا نے انتظامیہ کو ارسال کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ختم، پولیس کارروائی کے بعد بہنیں لاہور روانہ

فہرست کے مطابق مینا خان آفریدی، شاہد خٹک، ریاض خان، خلیق الرحمان اور تاج محمد بھی عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں اور کل ان سب کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں نے دھرنا دیا تھا۔ علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے دوپہر 2 بجے سے احتجاج شروع کیا، تاہم مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیدادوں کی چھان بین کا حکم

پولیس نے تینوں بہنوں کو دھرنا دینے پر حراست میں لیا، بعد ازاں انہیں چکری انٹرچینج پر رہا کردیا گیا جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوگئیں۔

کارروائی کے دوران تلخ کلامی، دھکم پیل اور بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی، اور نورین نیازی زمین پر گرنے سے زخمی ہوئیں۔

پولیس نے متعدد کارکنان سمیت رکنِ قومی اسمبلی شاہد خٹک اور صوبائی وزیر مینا آفریدی کو بھی حراست میں لیا۔ کارروائی کے دوران علاقے کی بجلی اور لائٹس بند کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

واضح رہے کہ منگل ملاقاتوں کا مقررہ دن تھا، تاہم عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی، جس پر احتجاجی صورتحال نے جنم لیا۔

جمعرات کو طے شدہ ملاقاتوں کے ساتھ جیل انتظامیہ کی جانب سے معمول کی سرگرمیوں کے بحال ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب