ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو مہم روکنے کی ہدایت کردی

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو قانون کی پابندی کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم 21 سے 22 نومبر 2025 کی درمیانی رات سے ختم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 66 ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کا امیدوار بلامقابلہ کامیاب

کمیشن نے یاد دہانی کرائی کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے تحت کسی شخص کو کسی عوامی اجتماع کے انعقاد، شرکت یا کسی جلوس میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔

ضمنی انتخابات کے حلقے درج ذیل ہیں۔

قومی اسمبلی

این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد-II، این اے 104 فیصل آباد-X، این اے 129 لاہور-XIII، این اے 143 ساہیوال-III، این اے 185 ڈی جی خان-II

صوبائی اسمبلی پنجاب

پی پی 73 سرگودھا-III، پی پی 87 میانوالی-III، پی پی 98 فیصل آباد-I، پی پی 115 فیصل آباد-XVIII، پی پی 116 فیصل آباد-XIX، پی پی 203 ساہیوال-VI، پی پی 269 مظفر گڑھ-II

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور خود پر قابو رکھیں تاکہ 23 نومبر 2025 کو پولنگ پرامن اور منظم انداز میں ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان