کھانسی کے متعدد شربت اور ادویات ناقص قرار، پنجاب میں فروخت پر پابندی عائد

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے کھانسی کے شربت سمیت متعدد ادویات کو ناقص قرار دے کر فوری پابندی لگا دی.

پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے عام استعمال کی کئی ادویات، خصوصاً کھانسی کے شربتوں کی متعدد بیچز کو ’ناقابل معیار‘ قرار دیتے ہوئے ان کی فروخت پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔

شہریوں، دکان داروں اور اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان خطرناک مصنوعات کو فوری طور پر واپس کریں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اربوں روپے مالیت کی ادویات کیوں تلف کی جا رہی ہیں؟

اتھارٹی کے باضابطہ الرٹ میں ان ادویات کے نام اور بیچ نمبر جاری کیے گئے ہیں، جن میں سب سے خطرناک ایریکوف کف سیرپ ہے، جس میں ڈائی ایتھائلین گلائیکول کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔

’یہ ایک زہریلا کیمیکل ہے جو انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے۔ اس شربت کی فوری واپسی کا حکم دیا گیا ہے۔‘

پابندی کی زد میں آنیوالی دیگر ادویات میں لوراٹیڈائن 10 ملی گرام کی گولیاں، سیف میڈ 100 ملی گرام اور مختلف مرہم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں کھانسی کے 9 سیرپ غیر معیاری قرار، فروخت پر پابندی لگا دی گئی

حکام نے خبردار کیا ہے کہ جن کے پاس بھی یہ بیچز موجود ہوں وہ انہیں بلا تاخیر واپس کریں۔

دوسری جانب اسپتالوں میں نزلہ، کھانسی، ڈینگی اور ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس نے صحت عامہ کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کیا ہے۔

ماہرینِ صحت نے شہریوں کو فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے جن میں مصافحہ سے گریز، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا، ماسک کا استعمال اور متوازن غذا کے ذریعے قوتِ مدافعت میں اضافہ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا