مہمان نوازی سے لبریز، وائلڈ کارلوس کا پاکستان

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف جرمن ٹریول ویلاگر وائلڈ کارلوس پاکستان میں اپنی پہلی آمد کے تجربات کے بارے میں ایک ویڈیو میں کراچی ایئرپورٹ سے ہی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گن گاتے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا ماحول ان کے لیے حیران کن طور پر پرامن اور پرسکون تھا، ان کے مطابق یہاں کے لوگ بہت دوستانہ اور مہمان نواز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان جیسی میزبانی دنیا میں کہیں نہیں‘ غیر ملکی سیاح وطن واپسی پر رو پڑے، ویڈیو وائرل

 پاکستان میں اپنے ابتدائی تاثرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ ان کے لیے انتہائی خوشگوار رہا۔ کارلوس نے بتایا کہ وہ جب ایئرپورٹ پہنچے تو پہلے دن انہیں کسی چیز کی قیمت ادا نہیں کرنی پڑی، حتیٰ کہ پاکستانی پولیس نے انہیں دعوت بھی دی۔

وائلڈ کارلوس ایک غیر ملکی ٹریول ویلاگر ہیں جو مختلف ممالک کی سیر کے تجربات شیئر کرتے ہیں۔ پاکستان میں ان کی ویڈیوز وائرل ہوئیں، خاص طور پر اس وجہ سے کہ انہوں نے پاکستانی عوام کی غیر معمولی مہمان نوازی اور ان کی مہربانی کی تعریف کی۔

ان کے مطابق پاکستانی لوگ انہیں ’مہمان، نہ کہ سیاح‘ کے طور پر دیکھتے ہیں، اور انہیں مفت کھانا اور سفری سہولیات کی پیشکش کی گئی۔ ’یہ پاکستان ہے! آپ کچھ بھی کرلیں یہ آپ کو پیسے ادا نہیں کرنے دیں گے۔‘

انسٹا گرام کے لیے بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو مونٹاج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی سے لاہور تک انہیں ایک بریانی اور برگر سے لے کر کافی اور سموسے تک کسی نے بھی انہیں پیسے ادا نہیں کرنے دیے۔

کارلوس کی ویڈیوز میں عموماً ایسے سفر کے تجربات دکھائے جاتے ہیں جن میں محدود یا بالکل بغیر پیسوں کے سفر کرنے کے چیلنجز شامل ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘کبھی ایسی مہمان نوازی کا نہیں سوچا تھا’، بھارتی صحافی وکرانت گپتا پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

انہوں نے پاکستان میں اپنے تجربات کا موازنہ بھارت کے سفر سے بھی کیا، جہاں ان کے مطابق مقامی دکانداروں کی جانب سے انہیں اضافی چارجز کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ان کے مطابق واضح ہوتا ہے کہ بھارت میں سیاحوں کے ساتھ رویہ مختلف ہو سکتا ہے۔

وائلڈ کارلوس کا مواد انسٹاگرام اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، جہاں انہیں لاکھوں فالوورز کی حمایت حاصل ہے، ان کی ویڈیوز دنیا بھر کے لوگوں کو مختلف ثقافتوں اور سفر کے منفرد تجربات سے روشناس کراتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟