پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مثبت معاشی اشاریوں کے باعث خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔
ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 1,300 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، انڈیکس 160,000 کی سطح عبور کرگیا
مثبت رجحان پورے کاروباری سیشن کے دوران برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 163,817.82 کی انٹرا ڈے بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔
دوپہر 1 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 162,870.24 کی سطح پر تھا، جو 643.97 پوائنٹس یعنی 0.40 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
Asian markets rallied in early trading Thursday, buoyed by Nvidia's strong earnings amid easing AI valuation fears, while investors await delayed U.S. jobs data. https://t.co/QLCi71cdbr pic.twitter.com/huye0YFlZO
— Investify Pakistan (@investifypk) November 20, 2025
آٹوموبائل اسمبلی، سیمنٹ، کمرشل بینک، کھاد، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری جیسے نمایاں شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔
انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے شیئرز جیسے حبکو، اے آر ایل، مری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، ایف ایف سی، ایم ای بی ایل، یو بی ایل اور این بی پی مثبت میں ٹریڈ ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟
پاکستان کے بڑے صنعتی پیداواری شعبے میں بہتری کے آثار نظر آئے ہیں، کیونکہ مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی میں اس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.08 فیصد کی ترقی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کارپوریٹ شعبے میں، گھانی کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ نے مری انرجیز لمیٹڈ کے ساتھ 14 ارب روپے کے ایک بڑے مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے، جو پاکستان کے توانائی اور کیمیکل سیکٹرز کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز یعنی بدھ کو مجموعی کاروباری حجم میں کمی اور مارکیٹ کے مخلوط رجحان کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت زون میں بند ہوئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 1,291.15 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 162,226.28 پر بند ہوا، جو 0.8 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟
عالمی طور پر، جمعرات کو ایشیائی مارکیٹس میں ریلیف ریلی دیکھی گئی، جس میں سرمایہ کاروں نے نیوڈیا کی ریکارڈ آمدنی کا خیرمقدم کیا۔
امریکی ڈالر بھی مضبوط ہوا کیونکہ تاجر دیر سے جاری ہونے والے روزگار کے اعداد و شمار کے منتظر تھے۔

ایم ایس سی آئی کے ایشیا پیسیفک انڈیکس میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ نیوڈیا نے بدھ کو جاری کی گئی اپنی آمدنی میں اگلی سہ ماہی کی ایسی آمدنی کی پیشگوئی کی جو وال اسٹریٹ کے اندازوں سے کہیں زیادہ تھی۔
اینوڈیا کے سی ای او جن سن ہوانگ نے بتایا کہ بڑی کلاؤڈ کمپنیوں کی جانب سے اس کے اے آئی چِپس کی زبردست طلب برقرار ہے اور انہوں نے اے آئی ببل سے متعلق خدشات کو مسترد کر دیا۔














