بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا بڑا ’ یوٹرن‘

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حال ہی میں جذباتی اور جسمانی دھوکہ دہی کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جذباتی دھوکہ جسمانی دھوکے سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔

ایک انٹرویو میں جب سنیتا آہوجا سے پوچھا گیا کہ جذباتی دھوکے اور جسمانی دھوکے میں کون سا زیادہ نقصان دہ ہے، تو انہوں نے کہا جذباتی دھوکہ۔ کیونکہ آپ کسی انسان سے جذباتی طور پر محبت کرتے ہیں اور پھر اسے دھوکہ دیتے ہیں، یہ درست نہیں ہے۔ میں بہت جذباتی ہوں۔ میں گووندا سے اپنی موت تک محبت کرتی ہوں۔ اگر مجھے جذباتی طور پر کوئی دھوکہ دے، چاہے وہ میرے بچے ہوں یا شوہر، مجھے بہت دکھ پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار گووندا مشکل میں، بیوی سنیتا آہوجا کا بے وفائی اور ظلم کرنے کا الزام

سنیتا نے جسمانی دھوکہ کے بارے میں بھی موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی بالکل درست نہیں ہے۔ یہ دونوں چیزیں کرنا مناسب نہیں۔ ہمارے والدین نے ہمیں ایسے اخلاق سکھائے ہیں کہ دھوکہ دینا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ آج کل سماج میں دھوکہ دہی کو معمول سمجھا جاتا ہے، لیکن یہ غلط ہے۔

واضح رہے کہ معروف بالی وڈ سپر اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا  نے باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔ سنیتا آہوجا نے شوہر پر بے وفائی، ظلم و ستم اور رشتے سے کنارہ کشی جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار سنیل شیٹی سابق سپر اسٹار گووندا سے ناراض

ذرائع کے مطابق، سنیتا آہوجا نے ہندو میرج ایکٹ 1955 کی دفعہ 13(1)(i) (ia)، اور (ib) کے تحت طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے اداکار گوندا کو 25 مئی کو طلب کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں فریقین کے درمیان مفاہمت کی کوششیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سنیتا باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہو رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے