وفاقی حکومت پاکستان نے علامہ محمد اقبال کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تاریخی ڈراما سیریز بنانے کی تیاری شروع کردی ہے، جو ان کی زندگی، فکر اور فلسفے کو سیرآفاقی انداز میں پیش کرے گی، اس کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات نے ٹی وی پروڈکشن ہاؤسز سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ آف پاکستان میں علامہ اقبالؒ کے یومِ پیدائش پر قراردادِ خراجِ عقیدت منظور
وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری اخباری اشتعار میں کہا گیا ہے کہ علامہ اقبال کی زندگی پر ڈراما بنانے کے لیے ٹی وی پروڈکشن ہاؤسز کو پروپوزل جمع کروانے کی دعوت دی جائے گی، جس میں ڈرامے کی ابتدائی سیزن کے لیے خیال، اسکرپٹ اور بجٹ سمیت تمام تکنیکی تفصیلات شامل ہوں گی۔
Government is undertaking development of a historical TV series (Seasons) on Allama Iqbal (on the pattern of Yunus Emre / Rumi series) on his 150th birth anniversary. Leading production houses are invited to participate and submit proposals. pic.twitter.com/rQb5MerNgF
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 20, 2025
اس کا مقصد اقبال کے دور کی تہذیب اور علمی جدوجہد کو سینما کے معیار کے ساتھ پیش کرنا ہے۔
پاکستان اور ایران کا مشترکہ ڈراما پروڈیکشن کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
مزید برآں پاکستان اور ایران کے درمیان ایک متوقع اشتراک کی بھی بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک نے نشریاتی اور ثقافتی تعاون کو بڑھانے کے لیے 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، جن کے تحت مشترکہ ڈراما پروڈکشن ممکن ہوسکتی ہے۔ ایران کے ریاستی ٹی وی آئی آر آئی بی اور پاکستانی چینلز کی شمولیت کے امکانات زیرغور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال اور قاضی نذر الاسلام پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کی فکر کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے ایک اعلیٰ معیار کی ڈراما سیریز بنیادی ترجیح ہے۔

وزارت اطلاعات کا یہ اقدام علامہ اقبال کی شاعری اور نظریاتی میراث کو نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش ہے، تاکہ نئی نسل اقبال کی خودی، آزاد خیال روح اور فکرِ امت سے متاثر ہوسکے۔














