چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کیساتھ عسکری تعلقات کے لیے خدمات، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اعزاز سے نوازا گیا
ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحریہ نے ہمیشہ قومی سمندری حدود کے دفاع کے لیے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ 
مزید پڑھیے: ’فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی مدت ملازمت کا آغاز ہوگا‘
ایڈمرل نوید اشرف نے پاک فوج کی جانب سے تینوں مسلح افواج میں مربوط تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں سبکدوش ہونے والے چیئرمین کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم : چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کے پاس ہی رہے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
اس سے قبل نیول ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ایک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔














