قائداعظم اور علامہ اقبال کو دعائیں دینا چاہییں کہ اس وقت ہم ایک آزاد ملک ہیں، مشاہد حسین

جمعرات 20 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفاعی تجزیہ کار مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ اکھنڈ بھارت ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ اکھنڈ بھارت ہے؟ جواب میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایسا ہی ہے، ہم بھی گہرائی میں جاکر مغل ایمپائر کی بحالی کا مطالبہ کرسکتے ہیں کیونکہ انڈیا کبھی آزاد ریاست نہیں تھا، وہ برطانوی دور یا مغل ایمپائر کی صورت میں ریاست تھا۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ اقبال کی زندگی پر ڈراما، وزارت اطلاعات نے پروڈکشن ہاؤسز سے تجاویز طلب کرلیں

انہوں نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کو دعائیں دینا چاہییں کہ اس وقت ہم ایک آزاد ملک ہیں، ورنہ اس وقت بھارت میں جو حال ہے وہ دو قومی نظریے کو سچ ثابت کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا بھارت کو اکھنڈ بھارت بنانا چاہتی ہے جس میں دس ممالک شامل ہوں، جن میں افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، مالدیپ، میانمار، سری لنکا اور تبت شامل ہیں، یہ ہندوتوا کے عزائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ’بندے ماترم‘ کو زبردستی مسلط کیا جاتا ہے، 1937 میں ہندوستان میں کانگریس نے حکومت بنائی تو بندے ماترم کو سرکاری اداروں میں نافذ کیا گیا۔

بھارتی وزیراعظم بھی ہزار سال کی غلامی کی بات کرتے ہیں، حالانکہ پاکستان بنے ہوئے صرف 75 سال ہوئے ہیں۔ مودی مسلم حکمرانوں کی بات کرتے ہیں، جبکہ گاندھی نے بھی 1971 میں کہا تھا کہ ہم نے 1000 سال کا بدلہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ آف پاکستان میں علامہ اقبالؒ کے یومِ پیدائش پر قراردادِ خراجِ عقیدت منظور

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کہہ رہے ہیں کہ پاکستان مادر انڈیا سے علیحدہ ہوا ہے اور اس میں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ افغانستان بھی شامل ہے۔

افغان طالبان کے بھارت کی طرف جھکاؤ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک افغان مہاجرین کی مثالی میزبانی کی ہے، افغان مہاجرین کو پاکستان میں مکمل آزادی حاصل تھی، جب کہ ایران نے انہیں کیمپوں میں رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا