پنجاب: اسکولوں میں تدریسی اوقات صرف 2 گھنٹے کردی گئی، چھٹیوں کا بھی اعلان

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹیوز مینجمنٹ اتھارٹی نے وسط مدتی اسکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں اسکولوں کے تدریسی اوقات عارضی طور پر صرف 2 گھنٹے کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں حالیہ سیلاب سے کتنے اسکولز تباہ ہوئے؟

نوٹیفیکیشن کے مطابق صبح کی شفٹ والے اسکول 9:30 سے 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ دوپہر کی شفٹ 2:00 سے 4:00 بجے تک جاری رہے گی۔ جمعے کے روز دوپہر کی شفٹ کا وقت 2:30 سے 4:30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

کلاس پہلی سے 8ویں تک کے طلبا کا پہلا امتحان 12 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا۔

موسم سرما کی تعطیلات

پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات 2025 کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ اسکول 23 دسمبر 2025 سے بند ہوں گے اور تعطیلات 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔

صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔

مزید پڑھیے: پنجاب اسمبلی میں سرکاری و نجی اسکولز میں موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور

حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ شیڈول پورے پنجاب میں یکساں طور پر نافذ ہوگا تاکہ تمام تعلیمی ادارے ایک ہی ٹائم لائن کے تحت کام کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب