اسلامی یکجہتی گیمز کے ریسلنگ مقابلوں میں پاکستان کے پہلوان محمد گلزار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، ارشد ندیم نے اسلامک سولیڈریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
مقابلے کے دوران ایک مرحلے پر ترکیہ کے پہلوان کو 4–5 کی برتری حاصل تھی، تاہم محمد گلزار نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے انہیں شکست دی اور پاکستان کے لیے اہم میڈل جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’الحمدللہ، پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل‘ آئندہ بھی مزید کامیابیاں آئیں گی، ارشد ندیم
یاد رہے کہ اسلامی یکجہتی گیمز پاکستانی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر بھی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی، جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جبکہ یاسر سلطان نے اسی مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔














