پاکستان کا ایک اور اعزاز، ارشد ندیم نے اسلامک سولیڈریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

بدھ 19 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ارشد ندیم نےاسلامک سولیڈریٹی گیمز میں سب سے دور جیو لین تھرو پھینک کر پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم کل ریاض میں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار، قوم سے دعاؤں کی اپیل

سعودی عرب میں اسلامی یکجہتی گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سب سے دور تھرو پھینک کر مقابلہ اپنے نام کیا۔ مقابلے میں 7 ایتھلیٹس شریک تھے۔

ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.44 میٹر دور پھینکی، پاکستان کے محمد یاسر نے پہلی تھرو 70.32 میٹر دور پھینکی، جبکہ دوسری تھرو میں ارشد ندیم نے 83.5 میٹر دور پھینکی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ناکام کیوں ہوئے؟ ارشد ندیم نے بتا دیا

ارشد ندیم نے تیسری تھرو 82.48 میٹر دور پھینکی اور چوتھی تھرو 77.6 میٹر دور پھینکی۔

پاکستان کے محمد یاسر نے دوسری تھرو 73.40 میٹر دور پھینکی، تیسری تھرو 74.40 میٹر دور پھینکی جبکہ چوتھی تھرو 73.78 میٹر دور پھینکی، انہوں نے 5ویں تھرو 71.79 میٹر دور پھینکی، پاکستان کے یاسر سلطان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے ملک کے لیے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!