پنجاب و خیبرپختونخوا کے ضمنی انتخابات، غیر حتمی نتائج میں ن لیگ کی مجموعی برتری

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں، جن میں اب تک مخالف جماعتوں کی کئی خالی نشستوں پر مسلم لیگ ن نمایاں سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات: ملک بھر میں پرامن پولنگ جاری، عوام خدمت اور ترقی کو ووٹ دیں گے، رانا ثنا اللہ

مختلف شہروں میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے جشن اور آتش بازی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 قومی اسمبلی کی نشستیں: اہم حلقوں کی صورتحال

ہری پور سے لاہور اور فیصل آباد تک اہم حلقوں میں مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم غیر حتمی نتائج مسلم لیگ ن کے پلڑے کو بھاری ثابت کر رہے ہیں۔

این اے 18 ہری پور

602 میں سے 156 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مقابلہ انتہائی کانٹے دار ہے۔

آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب نے 52,157 ووٹ سمیٹے جبکہ ن لیگ کے بابر نواز خان 52,129 ووٹ کے ساتھ معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 96 فیصل آباد-2

345 میں سے 154 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق مسلم لیگ ن کے بلال بدر نے 79,278 ووٹ لے کر سبقت حاصل کی۔ آزاد امیدوار نواب شیر وسیر 26,483 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 143 ساہیوال-3

442 میں سے 410 اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمد طفیل 1,18,750 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 11,508 ووٹ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حماد اظہر کا این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

این اے 104 فیصل آباد-10

375 میں سے 66 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق ن لیگ کے دانیال احمد 7,632 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 3,822 ووٹ سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 185 ڈیرہ غازی خان-2

226 میں سے 145 اسٹیشنز کے مطابق ن لیگ کے محمود قادر خان 55,418 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 28,798 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 پنجاب اسمبلی کے حلقے، صوبائی مقابلے کی فضا

صوبائی سطح پر بھی مسلم لیگ ن کئی حلقوں میں سبقت لیے ہوئے ہے، کچھ حلقوں میں پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار بھی نمایاں ہیں۔

پی پی 203 ساہیوال-6

185 میں سے 179 اسٹیشنز کے مطابق ن لیگ کے محمد حنیف 45,165 ووٹ کے ساتھ آگے، آزاد امیدوار فلک شیر 10,721 ووٹ پر۔

پی پی 269 مظفرگڑھ-2

پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی 34,946 ووٹ کے ساتھ برتری میں، آزاد محمد اقبال پتافی 24,139 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

پی پی 116 فیصل آباد-19

100 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے احمد شہریار 22,773 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ آزاد ملک اصغر قیصر 4,507 ووٹ پائے گئے۔

پی پی 115 فیصل آباد-18

95 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق ن لیگ کے محمد طاہر پرویز نے 17,235 ووٹ حاصل کیے، آزاد محمد اصغر 1,141 ووٹ پر رہے۔

پی پی 98 فیصل آباد-1

80 اسٹیشنز کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 32,491 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر، آزاد محمد اجمل 21,485 ووٹ کے ساتھ دوسرے پر ہیں۔

پی پی 87 میانوالی-3

55 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق ن لیگ کے علی حیدر نور خان نیازی 23,858 ووٹ، جبکہ آزاد محمد ایاز نیازی 1,038 ووٹ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات: ملک بھر میں پرامن پولنگ جاری، عوام خدمت اور ترقی کو ووٹ دیں گے، رانا ثنا اللہ

پی پی 73 سرگودھا-3

108 پولنگ اسٹیشنز کے مطابق ن لیگ کے میاں سلطان علی رانجھا 35,132 ووٹ کے ساتھ آگے، آزاد محمد حارث 5,596 ووٹ پر ہیں۔

مجموعی صورتحال

ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، سرگودھا اور مظفرگڑھ میں پولنگ مجموعی طور پر پُرامن رہی۔

بزرگ، خواتین، نوجوان اور معذور ووٹرز بڑی تعداد میں گھروں سے نکلے اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ پولنگ کے دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، البتہ چند معمولی خلاف ورزیاں سامنے آئیں جنہیں فوری نمٹا دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp