ضمنی الیکشن پرامن ہوئے، چیف الیکشن کمشنر

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ آج ہونے والا ضمنی انتخاب مجموعی طور پر پُرامن رہا اور اس کے انعقاد پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کے شکرگزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری، مسلم لیگ ن سب سے آگے

الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان راجا نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم رہتا ہے، اس بار بھی عوام کی دلچسپی کم رہی کیونکہ اس انتخاب سے اسمبلی کی نمبر گیم میں کوئی تبدیلی نہیں آنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کمیشن نے بلا امتیاز کارروائی کی۔ ڈی آر اوز نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں جبکہ کچھ شکایات پر کمیشن نے خود نوٹس لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے ضمنی انتخاب میں کوئی غیر معمولی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ طلال چودھری کو کل طلب کیا گیا ہے، سماعت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک وزیر اور ایک امیدوار کو نااہل بھی کیا گیا تھا، ہر معاملے کی ایک قانونی اسکیم ہوتی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دنیا بھر میں انتخابات کے دوران خلاف ورزیاں سامنے آتی ہیں، کمیشن وقتاً فوقتاً اپنی تجاویز حکومت کو ارسال کرتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کے پاس ٹربیونل کو ہدایات دینے کا کوئی اختیار نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp