پاکستان کے آخری جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

پیر 24 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ مہارت، عسکری خدمات اور قومی سطح پر ان کی گرانقدر کاوشوں کو سراہا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا، اختتامی دور کا آغاز

جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنی مدتِ ملازمت 27 نومبر 2025 کو مکمل کریں گے۔ وہ مجموعی طور پر 3 سال اس منصب پر فائز رہے۔

سابق چیئرمینز میں سب سے طویل مدت مرحوم جنرل اقبال خان نے گزاری، جنہوں نے 3 سال اور 344 دن چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ سب سے کم عرصہ—صرف 50 دن—جنرل اشفاق پرویز کیانی نے قائم مقام چیئرمین کے طور پر سنبھالا۔

آئینی طور پر اہم پیشرفت 27ویں ترمیم کی صورت میں سامنے آئی، جس کے تحت جنرل مرزا کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر مزید تقرری نہیں کی جائے گی۔ یوں وہ ملکی تاریخ کے 18ویں اور آخری CJCSC ہوں گے۔

چیئرمین CJCSC کا پس منظر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے پہلے سربراہ جنرل محمد شریف تھے، جنہیں 1 مارچ 1976ء کو وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے مقرر کیا۔ اس اعلیٰ عسکری عہدے پر پاک بحریہ سے دو افسر—ایڈمرل محمد شریف اور ایڈمرل افتخار احمد سروہی—جبکہ پاکستان ایئر فورس سے صرف ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان تعینات ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp