امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے میانمار (برما) کے شہریوں کے لیے عارضی قانونی اسٹیٹس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا مسترد ہونے پر خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
یہ اسٹیٹس منگل کو ختم ہونا تھا تاہم حکومت نے باضابطہ طور پر اس کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وفاقی رجسٹر میں شائع نوٹس کے مطابق ملکی صورت حال کا جائزہ لینے اور متعلقہ امریکی اداروں سے مشاورت کے بعد وزیر ہوم لینڈ سیکیورٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ برما اب عارضی قانونی اسٹیٹس کی شرائط پر پورا نہیں اترتا۔ اس فیصلے پر 60 دن بعد عمل درآمد ہوگا۔
مزید پڑھیے: امریکی شہریت اب صرف پیدائش سے نہیں ملے گی، سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیدیا
محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے تخمینے کے مطابق اس وقت تقریباً 4,000 میانماری شہری امریکا میں عارضی قانونی اسٹیٹس کے تحت مقیم ہیں۔
میانمار کے لیے عارضی قانونی اسٹیٹس کو مئی 2024 سے نومبر 2025 تک 18 ماہ کی توسیع سابق صدر جو بائیڈن کی ڈیموکریٹک حکومت نے دی تھی۔
مزید پڑھیں: 50 لاکھ ڈالرز کا ’گولڈ کارڈ‘ خریدیں، امریکی شہریت حاصل کریں، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا منصوبہ
ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد متعدد ممالک کے شہریوں کے لیے عارضی قانونی اسٹیٹس ختم کرنے کی پالیسی اپنائی ہے جو ان کی سخت امیگریشن حکمت عملی کا حصہ ہے۔














