صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 نومبر کو بنوں ضلع میں انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم گروہ ’فتنہ الخوارج‘ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
یہ بھی پڑھیے یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب
بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 22 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی میں موجود دہشتگرد کو تلاش کر کے کارروائی مکمل کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
فوج کے مطابق ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم جسے نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں فیڈرل ایپکس کمیٹی نے منظور کیا، پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی، تاکہ پاکستان سے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔














