’میرے ابو بہت ڈانٹیں گے‘، سیلفی فرمائش پر نسیم شاہ کا خاتون مداح کو جواب، ویڈیو وائرل

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک مداح کو سیلفی کی درخواست کرنے پر معصومانہ انداز میں جواب دیتے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ اسٹیڈیم میں مداحوں سے بات چیت کر رہے ہیں، جب ایک خاتون مداح ان سے سیلفی کی فرمائش کرتی ہیں۔ اس پر نسیم شاہ نے کہا کہ ’گھر سے ڈانٹ پڑے گی، میں مذاق نہیں کر رہا، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں‘۔

نسیم شاہ کے یہ معصوم اور دوستانہ انداز وہاں موجود تمام افراد کو ہنسنے پر مجبور کر گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی سادگی اور شائستگی کی تعریف کی اور ویڈیو کو خوب شیئر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان