عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 23 دسمبر تک توسیع

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے منگل کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 9 مئی سمیت 5 دیگر مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت میں توسیع کر دی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مئی 9 کے واقعے اور اس سے منسلک 5 مقدمات میں ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی آج عدالت میں عدم حاضری کے باعث ان کی ضمانت سے متعلق دلائل نہ سن سکے، جس پر عدالت نے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

عمران خان، جو 2023 سے جیل میں ہیں، بدعنوانی، زمین فراڈ اور سرکاری راز افشا کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، جب کہ مئی 9 کے فسادات سے متعلق اسی نوعیت کے دیگر مقدمات بھی ان کے خلاف جیل میں ہی سکیورٹی بنیادوں پر چلائے جا رہے ہیں۔

حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے 9 مئی 2023 کے ان احتجاجی واقعات کو ہوا دی، جن کے دوران مظاہرین نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت متعدد فوجی و سرکاری عمارتوں پر حملے کیے تھے۔

سابق وزیراعظم ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں سیاسی انتقام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان مقدمات کا مقصد ان کی جماعت کو کمزور کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے