پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی حکمت عملی عوامی مسائل کا سبب بنتی جارہی ہے جس کے باعث پنجاب اسمبلی میں متعدد ماہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون (پی اے سی 1) کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی انتخابات جیت جاتی، رانا ثنااللہ
ذرائع کے مطابق پی اے سی 1 کے اجلاس سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کی نااہلی کے بعد سے رکے ہوئے ہیں جبکہ طویل عرصے تک نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر بھی نہ ہو سکا۔
بعد ازاں نئے اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے عہدہ سنبھالنے کے باوجود پی اے سی 1 کا ایک بھی اجلاس بلائے بغیر چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔
معین قریشی کا استعفیٰ اس وقت اسپیکر پنجاب اسمبلی کی منظوری کا منتظر ہے۔
مزید پڑھیے: پی ٹی آئی والے منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، اختیار ولی کا دعویٰ
اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کو اپنے استعفوں پر نظرِ ثانی کا موقع دے رکھا ہے تاہم اپوزیشن تاحال اسپیکر کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ نہیں کر سکی۔
مزید پڑھیں: ٹرولنگ کی کبھی حمایت نہیں کی، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی ٹرولز کے خلاف بول پڑے
سیاسی حکمت عملی اور مسلسل تعطل کے باعث صوبے میں احتسابی عمل مہینوں سے رکا ہوا ہے جبکہ روایت کے مطابق پی اے سی 1 کی چیئرمین شپ ہمیشہ اپوزیشن کے پاس ہی رہتی آئی ہے۔












